شہریار منور سگریٹ نوشی کی عادت سے نجات کیلئے کوشاں

Last Updated On 06 September,2019 12:36 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار شہریار منور چاہتے ہیں کہ معروف شخصیات اور فوٹوگرافرز سگریٹ نوشی کی عادت کو گلیمر کے طور پر پیش نہ کریں۔ اداکار ان دنوں خود بھی اس عادت سے چھٹکارہ پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں شہریار منور نے اعتراف کیا کہ انہیں بھی سگریٹ نوشی جیسی بری عادت نے گھیر رکھا ہے لیکن سگریٹ نوشی بہت ہی بری عادت ہے اور میں اس عادت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہوں۔

شہر منور نے کہا بعض افراد کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھ کر بچے بڑے سب متاثر ہوتے ہیں، انہوں نے بچوں کو مخاطب کر کے کہا کہ یہ کوئی اچھی عادت نہیں ہے۔