گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس، حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

Last Updated On 06 September,2019 02:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ اٹارنی جنرل نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ اس حوالے سے مقدمات فوری سماعت کےلیے مقرر کیے جائیں۔

حکومت کی جانب سے سیس آرڈیننس واپس لینے کے بعد اٹارنی جنرل نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق مقدمات 2017 سے زیرالتوا ہیں، اس وجہ سے حکومت کو وصولیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، معاملہ یکسو کرنے کے لیے مقدمات کی جلد سماعت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں صنعتکاروں کے ذمے جنوری 2012 سے دسمبر 2018 تک 417 ارب روپے واجب الادا ہیں، حکومت نے موقف اختیار کیا تھا کہ آرڈیننس جاری کرنے کا مقصد عدالت کے باہر مذاکرات کے ذریعے صنعت کاروں سے 50 فیصد رقم وصول کرنا تھا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گیس انفراسٹرکچر سے متعلق مقدمات 2017 سے زیر التوا ہیں، مقدمات کی وجہ سے حکومت کا بہت بڑا ریونیو پھنسا ہوا ہے، جے آئی ڈی سی سے متعلق مقدمات کو جلد سماعت کیلئے لگایا جائے۔

 

Advertisement