گلزار اعوان کی پارٹی میں شمولیت سے خوشی ہوگی:نعیم الحق

Last Updated On 06 September,2019 11:34 am

راولپنڈی (روزنامہ دنیا) معاون خصوصی وزیر اعظم نعیم الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی گلزار اعوان کی پارٹی میں شمولیت پر خوشی محسوس کرے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلزار اعوان کی زیر قیادت وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناء پی ٹی آئی کے رہنما 7 ستمبر کو گلزار اعوان کے ڈنر میں شریک ہونگے۔ اس موقع پر گلزار اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جائیگا۔

 
واضح رہے کہ حاجی محمد گلزار اعوان نے جنرل الیکشن 2018 میں پی پی پی کے ٹکٹ پر روالپنڈی کے حلقے این اے 61 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا جس میں وہ صرف اور صرف 2653 ووٹ لے سکے تھے۔ جبکہ اسی حلقے سے پی ٹی آئی کے عامر کیانی 105000ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ن لیگ کے ابرار احمد 60125 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔