لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار بلال عباس خان نجی ٹی وی کے ایک ڈرامے میں جنونی اور قاتل کا کردار اداکرنے پر خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شائقین نے اس کردار میں پسند کیا ہے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کیریئر کے ابتدا میں ولن کا کردار نبھانا یقیناً کسی بھی ہیرو کیلئے بڑے چیلنج سے کم نہیں اور میں بھی اس کردار کو کرنا نہیں چاہتا تھا، میں نے بس قسمت آزمائی، ہاں مجھے اس بات کی فکر تھی کہ لوگ مجھے اس کردار میں دیکھ کر کیا سوچیں گے لیکن میں خوش ہوں کہ ناظرین اس کردار کو سمجھے اور اسے میری اصل شخصیت سے نہیں جوڑا۔