لاہور: (دنیا نیوز) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ معیشت میں استحکام لانا ہماری ترجیح ہے۔ نجی شعبے کو اصول و ضوابط کے مطابق کام کرنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کے دورے کے موقع پر کیا۔
گورنر سٹیٹ کا کہنا تھا کہ بنک مقابلہ کے رجحان کو برقرار رکھنا ہماری ترجیح ہے، اس کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی، بنک ادھار کی قسطوں کو پورا کرنے کیلئے ڈالر موجود نہیں تھے۔
رضا باقر کا کہنا تھا کہ بنک جب خزانہ ختم ہوتا ہے تو بہت نقصان ہوتا ہے، بنک کاروبار میں پائیدار گروتھ لانا ہماری ترجیح ہے، 6 ماہ سے پہلے کی صورتحال سے اب حالات بہتر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریفامز لائے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہے، عالمی مالیاتی ادارے کی وجہ سے چیزیں غلط نہیں ہوتی۔ سارے مسائل کا حل سٹیٹ بنک کے پاس نہیں ہے، ایس ایم ای کی گروتھ ترجیح ہے۔