کراچی: (ویب ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک باقر رضا کا کہنا ہے کہ ملک معاشی مشکل حالات کا سامنا کر رہا ہے،سب کو یقین دلاتا ہوں ملک درست سمت میں آ گیا ہے۔
کراچی میں اسٹیٹ بینک میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہا کہ ہمارے رہنماؤں کی کاوشوں اور قربانیوں کا نتیجہ پاکستان ہے، آزاد ہوئے تو سب سے بڑا مسئلہ مالیاتی انتظام کا ادارہ نہیں تھا، 1948 میں اسٹیٹ بینک نے پہلا نوٹ چھاپ کر اقتصادی سفر کا آغاز کیا۔
باقر رضا نے کہا کہ آج ہمارا وطن مشکل صورتحال میں ہے، ہم مشکل معاشی حالات کا سامنا کررہے ہیں، مشکل حالات میں لڑکر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، یقین دلاتا ہوں کہ ملک درست سمت میں آگیا ہے، اب ہمیں ایک قوم ہو کر اس سارے سلسلے کو جاری رکھنا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود اسٹیٹ بینک نے معاشی معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے۔