لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے، ریسکیو ٹیموں نے ایک لاش ملبے سے نکال لی جبکہ 2 کے لیے کوشش جاری ہیں۔
علامہ اقبال ٹاون رچنا بلاک کے رہائشی 63 سالہ عارف صدیقی سانس کے مریض ہونے کی وجہ سے گیس سلنڈر استعمال کرتے تھے۔ آج علی الصبح سلنڈر کی تبدیلی کے دوران آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 40 سالہ کنول اور 18 سالہ ابوبکر بھی ملبے تلے دب گیے۔
ریسکیو عملے نے عارف صدیقی کی لاش نکال لی جبکہ باقی افراد کو نکالنے کیلئے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ سلنڈر دھماکے کے ایک زخمی زیشان کو معمولی زخم آئے جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد رخصت کر دیا گیا۔