لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض موجودہ حکومت نے ایک سال میں لیا، ملک معاشی طور پر کریش کر رہا ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں، عوام کا برا حال ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ دور میں پاکستان ترقی کر رہا تھا، موجودہ حکومت بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، حکومت نے بجٹ میں سی پیک منصوبوں کیلئے فنڈز نہیں رکھے، حکومت کی نااہلی کا بوج عوام پر ہے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی ڈیل پاکستانی عوام اور آئین کے ساتھ ہے، کسی ڈیل کا کوئی تصور نہیں، آئینی راستہ یہی ہے کہ نئے انتخابات کرائے جائیں۔