لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔
رانا ثنااللہ اور شریک ملزموں کو جوڈیشل کمپلیکس میں انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج مسعود ارشد کی تبدیلی سے مقدمے پر کوئی کارروائی نہ ہو سکی، اے این ایف کی رانا ثنا اللہ کے اثاثے منجمند کرنے کی درخواست پر بھی کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔