سمارٹ فون خواتین کے گردن اور جبڑوں میں دردکی وجہ

Last Updated On 09 September,2019 11:42 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) سمارٹ موبائل فون استعمال کرنیوالی خواتین اور چھوٹے قد کے مرد جلد گردن اور جبڑوں میں درد کی بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں ،جس کی وجہ ان کی گردن چھوٹی ہونا ہے۔

ماہرین نے تحقیق کے بعد بتایا کہ عام قد والا مرد موبائل فون کو دیکھنے کیلئے قدرتی طور پر ریڑھ کی ہڈی کا استعمال کرتا ہے جبکہ خواتین اور چھوٹے قد والے مرد جبڑوں کو ہلاتے ہیں جس سے درد کی شکایت ہونا قدرتی امرہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا کہ خواتین اور چھوٹے قد کے مرد سمارٹ فون کو اپنی چھاتی اور ٹھوڑی کے درمیان رکھیں جس سے دردکی شکایت کم ہوگی۔