نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی اداکارہ و گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد دنیا بھر میں امریکیوں اور امریکا کے خلاف لوگوں کی نفرت میں اضافہ ہوا ہے اور اس نفرت کا ایک سبب سفید فام بالادستی کی ترویج ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوفٹ نے ایک انٹرویو کے دوران وائٹ سپر میسی یعنی سفید فام بالادستی کی سوچ کو سب سے گھناؤنا نظریہ قرار دیا اور کہا کہ ان کے خیال میں اس نظرئیے سے بڑھ کر اور کوئی غلط نظریہ نہیں۔
ٹیلر سوئفٹ کا کہنا تھا کہ باراک اوباما ایک سیاہ فام شخص تھے اور جب امریکا کے صدر تھے تو دنیا بھر میں امریکا کی عزت کی جاتی تھی۔