لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں خطاب کو کھلاڑیوں اور فنکاروں نے بھی خوب سراہا۔ شاہد آفریدی نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گریٹ جاب تو ماہرہ خان نے کہا وزیراعظم نے سرفخر سے بلند کر دیا۔
سوشل میڈیا پر شوبز اور سپورٹس شخصیات بھی وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہوگئیں۔ شعیب ملک نے پاکستان زندہ باد کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کہا 92 ورلڈ کپ کی طرح عمران خان کا خطاب ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Thankful to Allah for blessing us with PM Imran Khan who today proved that he is not just a leader of Pakistan & Kashmir but a Leader for all Muslims & one of the biggest voices of Humanity & Islam. May Allah protect him. #UNGA2019#IKFinalTalkForKashmir #ImranKhanVoiceOfKashmir
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) September 27, 2019
حمزہ علی عباسی نے کہا اللہ تیرا شکر ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بنے، جنہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان اور کشمیر کے نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے لیڈر ہیں اور انسانیت کی بڑی آواز ہیں، اللہ ان کی حفاظت فرمائے۔
Finally got to watch the speech... @ImranKhanPTI you make us proud!!
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) September 27, 2019
پیرس فیشن ویک کے سلسلے میں فرانس کے دورے پر موجود ماہرہ خان نے ٹوئٹ کی اور کہا خان آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا۔ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا عمران خان ہمارا فخر ہیں۔
Our PM’s address to the UNGA was awe inspiring. So glad that we have a leader who so eloquently put our case to the world. The UN has to take heed & end the oppression in Kashmir. Remember the Pakistani nation are like cornered tigers don’t provoke us! #ImranKhanVoiceOfKashmir
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) September 27, 2019
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے متاثر کن خطاب کیا۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر پر دنیا کو واضح پیغام دے دیا۔