لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ عائزہ خان نے آئند ہ کسی بھی ڈرامے میں لالچی عورت کا کردار ادا کرنے سے توبہ کر لی۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں پیسے کے لالچ کو دکھایا گیا ہے اور وہ حقیقت میں ایسی بالکل بھی نہیں.
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ والا کردار دوبارہ کبھی نہیں کریں گی۔ انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ ڈرامہ ایک ٹوٹے ہوئے دل کی کہانی ہے اور میں اس ڈرامے میں اداکئے گئے کردار کو زندگی میں دوبارہ کبھی نہیں کرنا چاہوں گی کیونکہ میری نظر میں یہ صرف میاں بیوی کی کہانی نہیں ہے بلکہ اس میں ان کے اندر موجود پیسے کے لالچ کو دکھایا گیا ہے اورمیں ایسی بالکل نہیں ہوں۔
واضح رہے کہ اس ڈرامے میں عائزہ خان اور ہمایوں سعید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ مرینہ خان اور کبریٰ خان سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔