لاہور: (روزنامہ دنیا) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ انہوں نے دوسری ملاقات میں ہی عثمان پیرزادہ کو شادی کی پیشکش کردی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ویب پروگرام میں عثمان پیرزادہ کو شرکت کی دعوت دی، دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے سے وہ باتیں کیں جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں کی تھیں، عثمان پیرزادہ نے بتایاکہ انہیں ثمینہ کاپراعتماد ہوناپسندہے ۔
ثمینہ نے عثمان پیرزادہ سے سوال کیا کہ جب میں نے دوسری ہی ملاقات میں شادی کی پیش کش کر دی تو آپ کا کیا ردعمل تھا، اس کے جواب میں عثمان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا ثمینہ کتنی پاگل لڑکی ہے، پھر سوچا کہ مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے، کر لیتے ہیں، بعد میں سوچیں گے کیا ہوتا ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ثمینہ کی پراعتمادی، بلاخوف شادی کی پیشکش کرنا انہیں پسند آیا، اسی چیز نے انہیں ثمینہ کی جانب متوجہ کیا اور پھر انہوں نے شادی کی حامی بھر لی۔