جسٹن بیبر کو اپنی ہی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر مقدمے کا سامنا

Last Updated On 21 October,2019 01:15 pm

ٹورنٹو: (روزنامہ دنیا) کینیڈا کے نامور گلوکار جسٹن بیبر کو اپنی ہی تصویر شیئر کرنے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کسی دوسرے فوٹو گرافر کی جانب سے بنائی گئی اپنی تصویر کو جسٹن بیبر نے سوشل میڈیا پرشیئر کر دیا جس نے انہیں مصیبت میں ڈال دیا۔

فوٹوگرافر رابرٹ باربیرا نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ یہ ان کی بنائی گئی تصویر ہے جس کے مالکانہ حقوق ان کے پاس ہیں تاہم جسٹن بیبر نے اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جس کا ان کے پاس اختیار نہیں تھا۔