زارا شیخ نے بہت جلد شوبز کی دنیا میں واپسی کا اعلان کردیا

Last Updated On 11 November,2019 09:57 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ عنقریب زور و شور کے ساتھ شوبز کی دنیا میں میری انٹری ہو گی، بطور رائٹر، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر شوبز انڈسٹری میں واپس آ رہی ہوں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زارا شیخ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں قائل ہوں کہ فنکار بیشک تھوڑا کام کرے لیکن معیاری کرے، میں نے شروع سے تھوڑا مگر منفرد اور معیاری کام کیا ہے۔

زارا شیخ نے بتایا کہ اپنے دو پراجیکٹس کے ساتھ فلم انڈسٹری میں انٹری دے رہی ہوں۔ میں نے خود دو فلموں کے سکرپٹس لکھے ہیں اور ان دونوں فلموں کی شوٹنگ کا آغاز کاسٹ فائنل کر کے جلد کر دیا جائے گا۔