ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر قمرٹیڈی جنوبی افریقہ میں فائرنگ واقعے کے دوران مارا گیا

Last Updated On 11 November,2019 09:19 am

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم لندن کا بدنام زمانہ ٹارگٹ کلرقمرٹیڈی ساوتھ افریقہ میں ہلاک ہو گیا،قمر ٹیڈی کونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس کو 20 سے زائد وارداتوں میں‌ مطلوب تھا.

 

ماضی میں ٹارگٹ کلنگ کرنے والے خود ہی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے لگے۔ کراچی میں بد امنی کا ماسٹرمائنڈ اور ایم کیوایم لندن کا بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر قمرٹیڈی ہلاک ہو گیا جو کراچی پولیس کو بیس سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا، مفرور قمر ٹیڈی کو ساوتھ افریقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

 

ایم کیوایم ساوتھ افریقہ سیٹ اپ سنبھالنے والے قمرٹیڈی کا شمار بانی ایم کیوایم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ جو 1990کے بعد سے بیرون ملک روپوش ہو گیا تھا۔ قتل، دستی بم حملوں سمیت سنگین مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔

 

Advertisement