لندن: (دنیا نیوز) نفرت انگیز تقاریر کے معاملے پر بانی متحدہ لندن کے سدک پولیس سٹیشن میں پیش ہوگئے۔ بانی متحدہ کی ضمانت کا آج آخری روز تھا۔
سکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی متحدہ کو نفرت آمیز تقاریر کے معاملے پر طلب کیا، بانی متحدہ برطانوی وقت کے مطابق صبح 9 بجے سدک پولیس سٹیشن پہنچے، جہاں ان سے سوال و جواب کا سلسلہ جاری ہے۔