لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی پارلیمنٹ کے سکھ رکن تن من جیت سنگھ نے وزیراعظم بورس جانسن سے اسلامو فوبک ریمارکس پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔
پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بچپن سے انہیں بھی منفی ریمارکس کا سامنا رہا ہے، جس خاتون کو وزیراعظم جانسن نے لیٹر بکس یا بینک ڈکیت جیسی دکھنے والی کہا تھا، اس کی تکلیف وہ محسوس کرسکتے ہیں، وزیراعظم اپنے تحقیر آمیز ریمارکس کی کب معافی مانگیں گے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم جانسن کنزروٹیو پارٹی میں اسلامو فوبیک تقاریر کی تحقیقات کرائیں۔