برطانیہ میں طلبا کو کام کرنے کی اجازت

Last Updated On 12 September,2019 09:38 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی حکومت نے سٹوڈنٹ ویزا رولز میں ترمیم کرتے ہوئے غیر ملکی طلبہ کو گریجوایشن مکمل کرنے کے بعد دو سال تک برطانیہ میں قیام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس عرصہ کے دوران غیر ملکی طلبہ برطانیہ میں ملازمت تلاش کرسکیں گے۔ یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی تجویز پر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم تریسامے نے جب وہ 2012 میں ہوم سیکریٹری تھیں اس وقت انہوں نے انٹرنیشنل طالب علموں کے تعلیم مکمل کرنے کے بعد برطانیہ میں کام کرنے پر پابندی لگا دی تھی اور غیر ملکی طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد 4 ماہ کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم نامہ جاری ہوا تھا۔
 

Advertisement