کراچی: (دنیا نیوز) سابق رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا ہے کے مصطفیٰ کمال اور میئر کراچی نے کراچی کے شہریوں کے ساتھ مذاق کیا۔ میئر کراچی وسیم اختر کا عہدے پر رہنے کا جواز نہیں، فوری استعفیٰ دیں۔
ٰکراچی میں پریس کانفرنس کرتے انہوں کہا کہ اب تک صرف کراچی کے شہریوں کو نقصان ہوا، ان کے مسائل حل نہیں ہوئے۔ مئیر کراچی عہدے سے استعفی دیں۔ پارٹی قیادت میئر کے سامنے بے بس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سربراہ خالد مقبول صدیقی ڈمی سربراہ پارٹی ہیں جو کرپٹ افراد کے لیے موزوں ترین ہیں۔ ماضی میں میئر کراچی سے 15 ارب کا حساب طلب کیا تو ڈسپلن کی خلاف ورزی قرار دیا گیا، اب وسیم اختر نے بغیر پارٹی قیادت مشاورت کے اتنا بڑا فیصلہ لیا، کسی نے نہیں پوچھا۔
انہوں نے میئر کراچی کے مصطفیٰ کمال کے اختیارات کے لیے نکالے نوٹیفکیشن کو سیاسی اور اخلاقی دیوالیہ پن قرار دیا۔