کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ٹول پلازہ کے قریب ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خواجہ اظہارالحسن اور ان کے تین محافظ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے آغا خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ خواجہ اظہارالحسن کو کمر اور سینے پر چوٹیں آئی ہیں تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، ان کے زخمی گارڈ میں حسن صدام، شیخ منصور، محمد سلطان شامل ہیں جن میں ایک کی حالت تشویناک ہے، دوسری جانب خواجہ اظہارالحسن کے ایکسرے اور سٹی سکین مکمل کر لئے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق خواجہ اظہار کے سر پر چوٹ آئی ہے لیکن جان کو خطرے کی کوئی بات نہیں۔
ان کی گاڑی کو گھوٹکی سے آتے وقت ٹول پلازہ کے قریب حادثہ پیش آیا، ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ خواجہ اظہار کی گاڑی کو حادثے کے بعد پیچھے سے آنے والی اسکواڈ کی گاڑی نے بھی ہٹ کیا۔