کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کنوینئر فاروق ستار نے الزام عائد کیا ہے کہ آصف زرداری نے بھارتی سازش کے تحت مہاجروں کے متعلق بیان دیا۔
فاروق ستار نے کہا کہ زرداری کے بیان سے انارکی پھیل سکتی ہے، جس کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہاجروں پر دس سالوں سے ظلم کیا جا رہا ہے۔ مہاجر دس سالوں سے پیپلز پارٹی کی معاشی دہشتگردی اور متعصبانہ پالیسیوں کا شکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے والوں نے بیس لاکھ جانوں کی قربانی دی تھیلیکن زرداری صاحب نے ان کی قربانی کو فراموش کر دیا۔ زرداری یاد رکھیں سندھ کی اسمبلی میں آزادی سے قبل ہندوؤں کی اکثریت تھی، وہ تاریخ کو مسخ نہ کریں۔