کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان میں ایک بار پھر اختلافات پیدا ہو گئے، رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔
تاہم ذرائع کے مطابق محمد حسین بطور رکن سندھ اسمبلی اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ محمد حسین کے مطابق استعفیٰ دینے کی وجوہات سے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو آگاہ کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ اختلافات کے باعث ڈاکٹر فاروق ستار اور کامران ٹیسوری سمیت دیگر اہم رہنما پارٹی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔