کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی فاروق احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ میں گورنر سندھ، میئر کراچی اور ایم کیو ایم قیادت نے شرکت کی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینئر ڈاکٹرعمران فاروق کے والد فاروق احمد کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی عمر اسی برس تھی۔ فاروق احمد کی نمازہ جنازہ بعد نماز جمعہ شریف آباد کی مسجد صفاء میں ادا کی گئی اور تدفین عزیز آباد کے شہدا قبرستان میں ہوئی۔
نماز جنازہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، میئر کراچی وسیم اختر، ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے رہنماؤں، فاروق ستار سمیت کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی، چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے ان کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔