کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بارشوں کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ایم کیو ایم نے ایک بار پھر اٹھارویں ترمیم میں ترامیم کا مطالبہ کر دیا۔
رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ بارشوں میں ایم کیو ایم کے نمائندے سڑکوں پر موجود تھے لیکن اٹھارویں ترمیم کے ذریعے جائز حق مارا جا رہا ہے۔
فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ندی نالوں کے بہاؤ پر آبادیاں قائم کر دی گئیں ہیں۔ کراچی توڑنے کے احکامات دئیے گئے، عدالتیں کراچی بنانے کے بھی احکامات دیں۔
پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ عدالتوں میں جائیں، ایم کیو ایم مکمل قانونی معاونت فراہم کرے گی۔