کراچی: (دنیا نیوز) خالد مقبول صدیقی کی گاڑی کی چوری کا واقعہ ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد کے باہر پیش آیا جہاں چور وفاقی وزیر کے زیر استعمال ڈبل کیبن گاڑی لے اڑے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی کے زیر استعمال یہ گاڑی خدمت خلق فائونڈیشن کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔ چور باآسانی گاڑی لے اڑے اور کسی کو خبر بھی نہ ہوئی۔
خالد مقبول صدیقی کی گاڑی صبح 8 بج کر 16 منٹ پر مرکز کے باہر سے چوری کی گئی۔ ایم کیو ایم کی جانب سے گاڑی چوری ہونے کی درخواست نیو ٹاؤن تھانے میں جمع کرا دی گئی ہے۔ پولیس نے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔