سابق گورنر سندھ مشکل میں، عمران فاروق قتل کیس سے متعلق تفتیش کا فیصلہ

Last Updated On 22 September,2019 10:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تحقیقاتی اداروں نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ہے کیونکہ تحقیقاتی اداروں نے ان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی ادارے سکاٹ لینڈ یارڈ نے عشرت العباد کے خلاف کچھ شواہد پیش کیے ہیں اور 4 روز قبل عمران فاروق کیس کے تمام شواہد پاکستان کے حوالےکیے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کی رضامندی سے مقدمہ پاکستان میں چلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

عمران فاروق کے قتل کی سازش میں ملوث تمام نام شواہد میں شامل ہیں۔ عشرت العباد خان کا سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں بھی بالواسطہ نام لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ وزارت داخلہ سے اجازت کے بعد عشرت العباد سے معلومات کے لیے دبئی ٹیم بھجوا سکتی ہے۔

 

عشرت العباد سے عمران فاروق کے قتل کے محرکات، سازش کون کر سکتا ہے؟ اور کس کو فائدہ پہنچ سکتا ہے؟ جیسے سوالات کیے جا سکتے ہیں۔
 
 

 

Advertisement