لاہور: (روزنامہ دنیا) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ چمٹا میری پہچان ہے، جتنی بھی شہرت ملے اسے نہیں چھوڑ سکتا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محبت خوبصورت زبان ہے جس سے پوری دنیا میں امن کی فضا پیدا ہو سکتی ہے، دنیا کا کوئی مسئلہ ایسا نہیں جو باہمی اتفاق سے حل نہ ہو سکے، میرا چمٹا محبت کی زبان بولتا ہے اور اس کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ چمٹا میری پہچان ہے اور میں شہرت کی جتنی مرضی بلندیوں پر پہنچ جاؤں اسے نہیں چھوڑ سکتا۔ عارف لوہار کا کہنا تھا کہ پاکستانی امن پسند قوم ہیں لیکن بد قسمتی سے دنیا میں اس کا منفی چہرہ پیش کیا گیا۔