پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں شہریوں کو درپیش مسائل کے بروقت حل کرنے لیے انتظامیہ نے ریونیو دربار شروع کر دیا، شہری بھی عرصہ دراز سے درپیش مشکلات کے حل کےلیے پہنچ گئے۔ ریکار ڈ میں غلطیوں اور کوتاہی پر دو پٹواریوں کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔
پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ریونیو دربار کا آغاز کردیا، اراضی سے متعلق مشکلات اب موقع پر حل ہوں گی، شہری بھی سہولیات سمیت زمین کے نقولات، فردات سمیت دیگر اسناد کی جلد فراہمی کے اقدامات پر مطمئن ہیں، کہتے ہیں اس قسم کی سرگرمیاں جاری رکھنی چاہیئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پہلے ہی دن سینکڑوں درخواست دہندگان نے ریونیو دربار میں افسران کو اپنے مسائل کے بارے میں بتایا جن کو موقع پر حل کیا گیا۔
ریونیو دربار میں افسران نے پٹواریوں کے رجسٹر و ریکارڈ بھی چیک کیے جبکہ ریکارڈ میں غلطیوں اور کوتاہی پر دو پٹواریوں کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کئے۔