پشاور: (دنیا نیوز) بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبہ اب 2020ء میں مکمل ہوگا۔ اگلے سال لوگ مستفید ہونا شروع ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت ایک بار پھر اپنے دعوے سے ہٹ گئی ہے۔ اب بی آر ٹی منصوبے کے لیے نئی ڈیڈ لائن سامنے آ گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ اب 2020ء میں مکمل ہوگا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ 2 بلین روپے کا ریونیو اکٹھا کیا ہے۔ بی ار ٹی منصوبہ 58.8 بلین سے شروع کیا تھا، 49 اعشاریہ چار بلین روپے کی منظوری دی گئی۔ بی آر ٹی کا پہلا پی سی ون 56.8 کا تھا۔ بی ار ٹی میں ابھی تک 85 فیصد پیسے استعمال ہوئے ہیں۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ منصوبے پر کام 87 فیصد ہوا ہے، اس کی لمبائی 28 کلومیٹر، فیڈر روٹس 68 کلومیٹر جبکہ برج 13 کلومیٹر ہے۔ اگلے سال منصوبے سے لوگ مستفید ہونا شروع ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 30 سٹیشن فائنل ہورہے ہیں جبکہ 10 سٹیشنز میں سیڑھیاں لگائی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کے پیسے ہم نے ڈالر میں نہیں بلکہ پاکستانی کرنسی میں دینے ہیں۔