پشاور: (دنیا نیوز) محمود خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے ذریعے خیبر پختونخوا میں روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ سرمایہ کاری کے لیے ساز گار ماحول فراہم کریں۔
پشاور میں سی پیک منصوبے کے تحت سرمایہ کاری تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس سرمایہ کاری کے لیے بھرپور فائدہ مند ثابت ہو گی، حکومت کی کوشش ہے کہ سرمایہ کاری کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں شاہراہوں اور انفراسٹکچر کے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے، صوبے میں انڈسٹریز پالیسی کو سرمایہ کاروں کے لئے آسان بنا رہے ہیں۔
اس موقع پر سابق چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی موسمی نہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے کی مدد اور کاروباری مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ تقریب میں وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، سنئیر وزیر عاطف خان، وزیر معدنیات امجد علی سمیت دیگر وزراء بھی شریک ہوئے۔