خیبرپختونخوا کے ننھے آئی ٹی ایکسپرٹ نے بین الاقوامی سطح پر لوہا منوالیا

Last Updated On 25 November,2019 03:40 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ننھے آئی ٹی ایکسپرٹ نے بین الاقوامی سطح پر لوہا منوالیا، ویت نام میں ایشیاء پیسفک آئی سی ٹی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ترجمان آئی ٹی بورڈ کے مطابق 13 سالہ عبداللہ کی بنائی کمپیوٹر گیم کو میرٹ ایوارڈ دیا گیا، عبداللہ سواتی مانسہرہ کے سرکاری سکول کا طالبعلم ہے، عبداللہ نے ارلی ایج پروگرامنگ میں تربیت حاصل کی، عبداللہ نے ثابت کیا کہ صوبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ارلی ایج پروگرامنگ کے ہونہار بچوں کی کامیابیاں خوش آئند ہیں۔