لاہور: (روزنامہ دنیا) سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کا کہنا ہے کہ بیہودہ رقص اور فحش جگت بازی کی وجہ سے فیملیز نے ڈرامہ ہالوں کا رخ کرنا چھوڑ دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ سٹیج ڈرامے کی بربادی کرنے والوں کیخلاف اگر آج اقدامات نہ کئے گئے تو پھر ہمارے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچے گا۔
ثمینہ احمد نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں حقیقی سٹیج ڈرامہ ہوتا تھا اور فیملیز تھیٹر میں ڈرامہ دیکھنے آتی تھیں، اب تو سٹیج پر صرف بیہودہ رقص اور فحش جگت بازی باقی رہ گئی ہے، ایک فیملی ایسے ماحول میں تھیٹر آ کر ڈٖرامہ نہیں دیکھ سکتی۔