لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ اقراء عزیز اور اداکار یاسر حسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز اور کامیڈین اداکار یاسر حسین شادی کے رشتے میں بندھ گئے، اداکارہ نے پُرمسرت موقع پر روایتی لال رنگ کا عروسی جوڑا پہنا جس میں خوبصورت لگ رہی تھیں۔
اداکارہ اقراء عزیز نے لال رنگ کے خوبصورت جوڑے پر روایتی سنہرے رنگ کی جیولری پہنی اور معروف میک اپ آرٹسٹ وقار سے میک اپ کرایا۔
دوسری جانب کامیڈین یاسر حسین نے اپنی شادی کے دن کریم رنگ کی شیروانی کے ساتھ میچنگ کی شال اوڑھ رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مہندی والے دن اداکارہ اقراء عزیز کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیووائرل
سوشل میڈیا پر اقرا عزیز کا یاسر کو سر پر کّلا پہنانے کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے جبکہ اداکار جوڑی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنی ہوئی ہیں۔
اس سے قبل مہندی والے دن اقراء عزیز نے بھارتی گانے پر ڈانس کر کے سب کو حیران کر ڈالا، ان کی ڈانس کرتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اقرا اور یاسر کی مہندی میں عاصم اظہر، ہانیہ عامر کے ہمراہ نظر آئے تو سجل علی اور احد رضا میر نے اکٹھے شرکت کی۔ اداکارہ ایمن بھی اپنے شوہر منیب بٹ اور بہن منال خان کیساتھ تقریب کا حصہ بنیں۔ اس موقع پر اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے شوہر اور اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ ایک بالی ووڈ گانے پر رقص بھی کیا تھا۔
واضح رہے کہ خیال رہے کہ چند روز قبل اداکاریاسر حسین اور اقراء عزیز نے اپنی شادی کا ایک دلچسپ دعوت نامہ سب سے شیئر کیا تھا۔