لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات بھارت میں مسلم مخالف متنازع شہریت قانون کے خلاف بھارتی شہری کی ہم آواز بن گئیں۔
سماجی رابطے کی وی سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی مسلمان نوجوان مودی سرکار کی جانب سے متنازع شہریت قانون بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ میں مسلمان ہوں اور بھارتی شہری ہونے پر شرمندہ کیا جا رہا ہے۔
Listen to this Muslim guy.
— Md Asif Khan آصِف (@imMAK02) December 18, 2019
Each and every word is expressing feelings of 200 Million Indian Muslims.
Watch this video. #CAAProtest #CAA_NRC #IndiansAgainstCAA pic.twitter.com/qtD99sxzVa
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اور مہوش حیات ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل
یاد رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کی طرف سے ایک بل پاس کیا گیا تھا جو بعد میں متنازع شہریت ایکٹ بن گیا تھا، اس بل کے تحت مسلمانوں کے علاوہ ہمسایوں ممالک پاکستان، افغانستان، بنگلا دیش سمیت دیگر ممالک سے آنے والے ہندو، سکھ، عیسائی، جین سمیت دیگر لوگوں کو بھارتی شہریت دی جائے گی۔
This guy has my heart for stating the current situation in such a profound way . I hope that we all can unite and find a way out of this unholy mess. If this doesn’t move people I don’t know what will. Wake up while there is still time to stop this ... #CAAProtests https://t.co/8dWKmHxsIY
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 18, 2019
پاکستانی اداکارہ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان غصیلا انداز میں کہہ رہا ہے کہ کالا قانون نہ صرف مسلمانوں کے بلکہ بھارتی ہندوؤں کے جذبات اور شرم کا بھی امتحان ہے، کیونکہ جب مسلمانوں کو ریاست بدر کیا جا رہا ہو گا تب کیا بھارتی ہندو خاموش رہیں گے ؟۔
یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات مستقبل میں شہید بینظیر بھٹو کا کردار ادا کرنیکی خواہشمند
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر ویڈیو میں نوجوان کے رد عمل پر اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میرے جیسا دل اس شخص کے پاس ہے جس نے مشکل موجودہ صورتحال کو احسن طریقے سے بیان کیا ہے۔ امید کرتی ہوں کہ متحد ہو کر ہی ہم اس شیطانی عمل سے باہر آ سکتے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر لوگ اس شیطانی عمل کے خلاف اُٹھ کھڑے نہ ہوئے تو پھر مجھے نہیں پتا کہ کیا ہو گا، جاگ جاؤ کیوں کہ ان سب کو روکنے کے لئے اب بھی وقت ہے۔