ہالی وڈ: (دنیانیوز) چین میں چمگادڑ کے سوپ سے شروع ہونے والا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا، سال 2011ء کی ہالی وڈ فلم کونٹیجئن کی کہانی نے حقیقی رنگ لے لیا، فلم میں بھی وائرس کا پھیلاؤ چمگادڑ تھی۔
چینی شہر ووہان سے چمگادڑ کے سوپ سے پھیلنے والا کرونا وائرس پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے، ایسا ہی دوہزار گیارہ میں ایک فلم Contagion میں دکھایا گیا تھا جب ہانگ کانگ سے واپس آنے والی فیملی وائرس کا شکار ہوجاتی ہے، ایسے میں یہ وائرس پوری دنیا میں پھیل جاتا ہے۔
فلم میں وائرس کو روکنے کے لیے بارڈر بند کیے گئے، ایمرجنسی نافذ کی جاتی ہے۔ غرض چین میں ہونے والی حالیہ صورتحال دوہزار گیارہ میں ریلیز فلم کی کہانی پیش کر رہی ہے۔
فلم کے آخر میں دکھایا گیا کہ وائرس چمگاڈر کی وجہ سے کرونا وائرس پھیلا، فلم سے اتنی مشابہت پر دنیا حیران ہے۔