نصرت فتح علی خان میرے آئیڈیل، انہی کو سن کر اس مقام پر پہنچا: گلوکار سلیمان علی

Last Updated On 16 February,2020 11:07 pm

لندن: (دنیا نیوز) ابھرتے ہوئے گلوکار اور ریئالٹی میوزک شو انڈین آئیڈل 10 کے فاتح مسلمان سٹار سلیمان علی کا کہنا ہے کہ نصرت فتح علی خان ان کے آئیڈیل ہیں اور وہ بچپن سے انہی کو سن سن کر اس مقام پر پہنچے۔

وہ لندن میں ‘’دنیا نیوز’’ سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سے پیار کرنے والے بھارت اور پاکستان دونوں اطراف موجود ہیں۔ پاکستانیوں کی طرف سے ملنے والی محبت پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

سلیمان علی کا کہنا تھا کہ وہ پیار اور سپورٹ دینے پر تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سلمان علی آج لندن کے ویمبلے ارینا میں اپنے سروں کا جادو جگانے جا رہے ہیں۔

 

Advertisement