لاہور: (روزنامہ دنیا) سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ کامیابیوں کے ساتھ اپنے کام کا معیاربھی بلند کیا اور یہ بھی خوداحتسابی کی ایک شکل ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کا کہنا تھا کہ سینئر ہونے کے ناطے ہمیشہ اصلاح پر مبنی بات کرتا ہوں اور جو سیکھنا چاہتے ہیں وہ اسے اپنے پلے باندھ لیتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں فردوس نے کہا کہ انسان کو کامیابی اور ناکامی دونوں صورتوں میں اپنا احتساب کرنا چاہیے، ہم نے بھی یہیں آ کر سیکھا ہے لیکن دل و جان سے سیکھا ہے اور خدا کی ذات نے اس کا ثمر بھی عطا کیا۔