اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے دورے پر آئے اسلامی ممالک تنظیم (او آئی سی) کے 6 رکنی وفد کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، جہاں وفد کو بھارتی اشتعال انگیزیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
وفد کی قیادت او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے جموں وکشمیر ایمبیسڈر یوسف الدبئے کر رہے ہیں، وفد ایل او سی کے چکوٹھی سیکٹر کے دورے میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا خود جائزہ لے گا۔
وفد لائن آف کنٹرول پر بھاری اشتعال انگیزی اور فائرنگ کا نشانہ بننے والے شہریوں سے ملاقات کر کے صورتحال کو معلوم کرے گا۔