اسلام آباد: (دنیا نیوز) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز کنٹرول لائن کے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹروں میں جان بوجھ کر آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، بھارتی فائرنگ سے 13 سال کی عابدہ جمال زخمی ہوئی، بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے سیز فائر معاہد ہ کی خلاف وزری پر سخت احتجاج کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج کی جانب سے جان بوجھ کر آبادیوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت یو این فوجی مبصر گروپ کو اپنے منڈیٹ کے مطابق کام کرنے دے۔