گلوکارہ شفق علی کو محنت پر یقین ،سینئرز سے سیکھنے کی قائل

Last Updated On 09 March,2020 12:41 pm

لاہور(آئی این پی) گلوکارہ شفق علی نے کہا ہے کہ میڈم نور جہاں کو اپنا روحانی استاد مانتی ہوں،میں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے مطمئن ہو ں ۔

شفق علی نے ایک انٹرویومیں کہا کہ میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں شائقین کی امنگوں کے مطابق ہی پر فارم کر وں ،میں سینئر ز سے سیکھنے کی قائل ہوں اور اسی وجہ سے اپنے فن میں بہتری بھی محسوس کرتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میڈم نورجہاں کے گائے ہوئے گانے آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں اور ان کی گائیکی کوسن کر سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں ۔

Advertisement