یوٹیوب پر فلمی میلہ ’وی آر ون‘ منعقد کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 28 April,2020 06:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے سینما گھر بند اور فلمی میلے منسوخ ہیں، 20 سے زیادہ فیسٹیولز کے منتظمین نے مل کر یوٹیوب پر فلمی میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوٹیوب کی میزبانی میں 29 مئی کو شروع ہونے والے عالمی فلمی میلے کا نام وی آر ون یعنی ہم ایک ہے تجویز کیا گیا ہے۔ یہ میلہ 10 روز تک جاری رہے گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق میلے کے دوران فیچر فلمیں، دستاویزی فلمیں، موسیقی، مزاح اور گفتگو کے پروگرام پیش کیے جائیں گے۔