لاہور: (دنیا نیوز) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں اب تک کورونا سے 95 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، سب سے زیادہ مریض لاہور میں ہیں جن کی تعداد 1384 ہے۔
وزیر صحت یاسمین راشد کا پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے 1362 مریض صحت یاب ہوچکے، صوبے میں لیول تھری کی 7 لیبارٹریاں فنکشنل ہو گئی ہیں جبکہ مزید 3 لیبارٹریاں بنائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھا دی ہے، اب روزانہ 4 سے 5 ہزارٹیسٹ کر سکتے ہیں۔