بہاولپور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور سرائیکی کے ساتھ ساتھ مارواڑی زبان کے مقبول لوک گلو کارکرشن لعل بھیل انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق 55 سالہ گلو کارکرشن لعل گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے جن کی طبیعت سنبھل نہیں سکی اور وہ دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔
گلوکار کرشن لعل بھیل نے نہ صرف پاکستان میں اپنی آواز کا جادو جگایا بلکہ متعدد ممالک میں پاکستان کا نام روشن کیا۔کرشن لعل بھیل کو 18 زبانوں پر عبور حاصل تھا۔