لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیار کرنے والی اداکارہ مایا علی کی ایک واپسی ہو گئی ہے ۔
اداکارہ مایا علی نے 7 اپریل کو سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کیا تھا۔ مایا علی نے اپنے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا سے بریک لینےکی یہ وجہ بتائی تھی کہ وہ اپنے اندر کے سکون کو تلاش کرنے اور پورے نظام کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے یہ بریک لے رہی ہیں۔
تاہم اب ان کا یہ بریک ختم ہوگیا ہے اور انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ ڈالی ہے جس میں لکھا ہے کہ لو جی آگئی میں، مجھے امید ہے کہ آپ سب بھی اپنے گھر والوں کے ساتھ حفظ و امان میں رمضان گزار رہے ہوں گے۔
چند روز قبل پاکستانی کی مشہور اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا سے عارضی طور پر دور رہنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مایا علی کا سوشل میڈیا سے عارضی طور پر دور رہنے کا اعلان
مایا علی نے کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے خود کو گھر تک محدود کیا ہوا ہے اور وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلچسپ پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کی حوصلہ افزائی کررہی تھیں۔
انسٹا گرام پر اداکارہ نے اپنے تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیار کر رہی ہوں۔ جانتی ہوں صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر شخص کچھ نا کچھ کر رہا ہے، میں پہلی بھی کہہ چکی اور امید رکھتی ہوں کہ یہ وقت بھی گزر ہی جائے گا۔
انہوں نے مزید لکھا تھا کہ اس کڑے وقت کو اچھے انداز سے گزارنے کے لیے ہر شخص اپنی طور پر بہترین کرنے کی کوشش کررہا ہے، میں نے بھی سوچا کہ یہ بہترین وقت ہے جب میں اپنے اندر کے (روحانی) سکون کو تلاش کروں اور خود کو بہتر کروں، اس لیے میں عارضی طور پر سوشل میڈیا سے دوری اختیار کررہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا سے عارضی وقفہ لینے کا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہی ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے اعلان کیا کہ میں محدود وقت کے لیے سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہی ہوں، اس وقت اور جو بھی وقت ہو گا اس دوران لوگ صبر ، شکر اور توکل پر یقین رکھیں۔