لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار عمران عباس نے عالم دین مولانا طارق جمیل کے حق میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس کے متاثرین کی امداد کے لیے کی گئی احساس ٹیلی تھون میں معروف اسلامی مبلغ مولانا طارق جمیل کے میڈیا کے حوالے سے بیان پر سخت ردّعمل سامنے آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کی تھی اور دل آزاری کی صورت میں معافی بھی مانگی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اداکار عمران عباس نے لکھا کہ مولانا طارق جمیل ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔ آپ کو ان لوگوں سے معافی مانگنے یا انہیں وضاحت دینے کی ضرورت نہیں جو آپ کے پیغام کو غلط انداز میں پیش کررہے ہیں۔
آخر میں انہوں نے لکھا کہ اللہ آپ (مولانا طارق جمیل) کا ساتھ دے جبکہ عمران عباس نے مولانا طارق جمیل کے ساتھ اپنی تصویر بھی ٹوئٹ کی۔
We love you Maulana Tariq Jameel Sahab! You don t owe any apology or clarifications to those who misinterpreted your message. May Allah be with you.https://t.co/8WfKkKVA3U pic.twitter.com/oYlIgfdkno
— Imran Abbas (@ImranAbbas) April 26, 2020