لاہور: (ویب ڈیسک) حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ نمرہ کا کہنا ہے کہ میں شوبز کو نہیں چھوڑوں گی اور کام کرتی رہوں گی، مجھ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر لائیو سیشن میں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نمرہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، مبارکبادیں ملنا شروع
اداکارہ نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں بتایا کہ میرے شوہر راجہ افتخار اعظم ان کے والدین کی پسند ہیں جس پر میں نے سرتسلیم خم کیا۔ ہماری شادی گھر والوں کی مرضی سے ہوئی اور میں اس پر بہت خوش ہوں۔ شوہر لندن میں پولیس آفیسر ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اب میں کام نہیں کروں گی ۔ شوہر نے مجھے مکمل آزادی دی ہے اس لئے میں کام کرتی رہوں گی۔پرستاروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ نمرہ خان بے شمار ڈراموں میں کام کرچکی ہیں اور ان دنوں نجی ٹی وی سے ان کا سیریل "خوب سیرت” نشر کیا جارہا ہے۔