لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی نے مداحوں کو پر سکون رہنے کے ساتھ ساتھ کیک بیک کرنے کا مشورہ دیدیا۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکارہ کی جانب سے سامنے آنے والی پوسٹ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے خود ساختہ تنہائی اختیار کئے رمضان المبارک کی آمد سے قبل کچن سنبھالنے کی تیاری شروع کردی ہے۔
ہاتھ سے پہلی مرتبہ بیک کئے گئے کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔
سجل علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں چائے سے بھرا ہوا کپ اور لیمپ موجود ہے جبکہ ایک کیک بھی موجود ہے جو سجل علی نے خود تیار کیا ہے۔
مداحوں کے لیے جاری پیغام میں سجل علی کا کہنا تھا کہ آپ سب کو رمضان کی آمد مبارک ہو۔ پرسکون رہیے اور کیک بنائیے۔ سجل علی نے شوہر کی خواہش پر کچن سنبھالا ہے۔