لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ وقت سے پہلے ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا بہت بڑی غلطی ثابت ہو گی۔
پاکستانی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دعائیہ پیغام شیئر کیا۔
Prayers for #FaisalEdhi
— manshapasha (@manshapasha) April 21, 2020
Hope at this moment the country unites in the fight against COVID-19 as most of our senior office holders will need to be tested.
We risk so much by easying lockdown prematurely.
We need to forget past grievances at this moment and unite for survival.
دعائیہ پیغام شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ امید ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پورا ملک متحد ہوجائے گا۔
انہوں نے لکھا کہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث پاکستان کے سینئر افیسرز کو کورونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت پیش آئے گی ۔
منشا پاشا کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ماضی کی رنجشوں کو بھلا کر ہمیں اپنی بقا کی خاطر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔